فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گوادر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:40

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گزشتہ روزگوادر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 270 مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس میں78 عورتیں،117بچے اور75مرد شامل تھے۔ مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ مکران سکاؤٹس لفٹیننٹ کرنل محمدالیاس نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجودمریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔

اس مو قع پر مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔