جیکب آباد میں ایڈز کا مرض پھیلنے لگا، دو افراد جاں بحق

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:41

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) جیکب آباد میں ایڈز کا مرض پھیلنے لگا، دو افراد جاں بحق اور دو مرد عورتوں کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایڈ ز کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور دن بدن جیکب آباد میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سول اسپتال جیکب آباد میں ایک عورت کی ٹیسٹ میں ایڈز کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے جبکہ جیکب آباد کے اسٹیڈیم محلہ کے رہائشی نوجوان کی ٹیسٹ میں شہر کی ایک لیبارٹری نے پازیٹو رپورٹ دی ہے متاثرہ مریض کے عضو خاص پر دانے ایڈز مرض کی علامت بتائی گئی ہے اس حوالے سے ڈاکٹر غلام سرور سولنگی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوکر دو افراد فوت بھی ہوچکے ہیں جو ایک خوفناک صورتحال ہے جس کے لیے ہمیں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ضرورت ہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رام چوہدری نے کہاکہ جیکب آباد میں ایڈز کے مریض کا ہونا افسوسناک ہے اس حوالے سے پی ایم اے کی میٹنگ ہوچکی ہے جبکہ شہریوں میں ایڈز مرض سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنے کے لیے جلد گھر گھر مہم بھی شروع کی جائے گی ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام محمد چنہ نے کہاکہ اگر مریض کی ٹیسٹ میں ایڈز کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے تو حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا کچھ سال قبل ایک ہیرونچی ایڈز میں مرا تھا اگر اب کوئی مریض ظاہر ہو اہے تو بھر پور اقدامات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :