یواے ای ،ایبولا کے مشتبہ مریض کو الگ تھلگ کردیا گیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:26

یواے ای ،ایبولا کے مشتبہ مریض کو الگ تھلگ کردیا گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)دبئی کے صحت کے حکام نے خلیجی علاقے میں ایبولا میں رجسٹرڈ کیے جانیوالے پہلے مشتبہ انفیکیشن میں ایبولا کی علامات ظاہر ہو نے کے بعد لائبیریا سے آنیوالے ایک فضائی مسافر کو گزشتہ روز الگ تھلگ رکھ دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہاکہ یہ شخص ، جو مراکش کے راستے لائیبریا سے آیا ہے ، ایسال کا شکار ہو نے کے بعد چیکنگ کے لئے الگ تھلگ رکھا گیا ہے ، تاہم اس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ اسی طیارے کے ذریعے آنیوالے تمام مسافروں کی ضروری جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔دبئی کے ہوائی اڈے کا شمار مغرب ، ایشیاء اور آسٹریلیا کے درمیان فضاء سفر کے اہم اڈوں میں ہوتا ہے۔ایبولا کا مرض ایسے متاثرہ شخص کے جسمانی مائع مواد سے قریبی رابطے کی وجہ سے منتقل ہوتا ہے جس میں بخار ، ایسال یا قے کی علامتیں پائی جاتی ہوں۔اب تک کے ایبولا کے بدترین مرض کے ریکارڈ کے نتیجے میں اب تک 4493افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سال کے آغاز سے اب تک 8997کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر لائیبریا ، سیرالیون اور گنی میں پائے گئے ہیں۔