ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 15 ممالک پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ‘ عالمی ادارہ صحت

جمعہ 17 اکتوبر 2014 11:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر ازابیل نٹال نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 15 ممالک پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ازابیل نے کہا کہ ان 15 ممالک کا انتخاب اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ان کی یا تو سرحدیں ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین ممالک لائبیریا، سیرالیون اور گنی سے ملتی ہیں یا ان کے ان تینوں ممالک سے خاطر خواہ تجارتی تعلقات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایبولا وائرس ہر چار ہفتے میں دگنا ہو رہا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے مہینوں درکار ہیں۔