پولیو کے 80 فیصد کیسز کا ذمہ دار پاکستان ہے ‘عالمی ادارہ صحت

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے 80فیصد پولیو کیسز کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں پولیو کی یہ صورتحال بچوں کو ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قبائلی علاقوں میں آج بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی ہے اور انسدادِ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی شدید خدشات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان 207 کیسز میں سے 43 ایسے کیسز ہیں جو صوبہ خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ رواں سال سب سے زیادہ کیسز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ریکارڈ ہوئے، جہاں پر اس معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 136 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ملک میں پولیوکے پھیلاوٴ کی روک تھام اور بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ کرنے کیلئے مختلف شہروں کئی بار انسدادِ پولیو مہم شروع کی گئی، تاہم بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پیمانے والی فیلڈ ٹیموں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ مہم بہت زیادہ موٴثر ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :