عالمی ادارہ صحت اور یو نیسف کے ہمر اہ نئی حکمت عملی کے تحت کراچی کو پو لیو فری بنا نے کے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے،کمشنر کراچی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور یو نیسف کے ہمر اہ نئی حکمت عملی کے تحت کراچی کو پو لیو فری بنا نے کے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے آئیندہ کسی بھی مقام پر پو لیو کا کیس سامنے آیا تو متعلقہ ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر نا صرف میرے بلکہ قوم کے آگے جو ابدہ ہو گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے آج کمشنر آفس میں انسداد پو لیومہم کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطعی اجلاس کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔

اجلا س میں عالمی ادارہ صحت ۔یو نیسف ۔روٹری ۔محکمہ صحت سندھ کے نما ئیندے ۔پو لیو کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کے فوکل پر سن ڈاکٹراحمد علی شیخ ۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹرسید سیف الرحمن ۔ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جا ن محمد ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید محمد علی شاہ ۔ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ غیر ملکی عالمی اداروں ۔محکمہ صحت ۔روٹری اور انتظامیہ کے تعاون اور مشترکہ اقدامات سے انشااللہ بہت جلد کراچی کے تمام 32 سب ڈویژن میں پو لیو فری جھنڈے لہرائینگے ۔اجلا س میں عالمی ادارہ صحت ۔یو نیسف ۔روٹری ۔محکمہ صحت کے نمائیندوں اور ڈپٹی کمشنرز نے کراچی میں پو لیو کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلا ت سے آگاہ کیا اور انسداد پو لیو مہما ت کے حوالے سے اپنی اپنی تجا ویز حکمت عملی اور کا وشوں سے آگاہ کیا۔

کمشنر کراچی نے تمام اداروں اور خصوصاًعالمی اداروں کی پو لیو کے خاتمے کیلئے کیئے جا نے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور ان کے تعاون اور مدد پر شکریہ اداکیا ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ ۔محترمہ عذرا پیچو حو ۔محترمہ بیگم شہنا ز وزیر علی اور ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ سندھ نا صرف کراچی بلکہ پو رے صوبے سے پو لیو وائر س کے خاتمے کیلئے کو شاں ہیں اور اس حوالے سے مکمل با خبر ہیں اور اداروں کی وقتاًو فوقتاًرہنما ئی بھی کر تے رہتے ہیں انھو ں نے کہا کہ حکومت کے فرض شنا ض اور محنتی افسران اور ملا زمین پو لیو کے خاتمے کیلئے اپنی جا نوں کو خطرے میں ڈال کر بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجا م دے رہے ہیں ۔

کیو نکہ یہ مستقبل کے معماروں کی صحت کا قومی مسئلہ ہے ۔کمشنر کراچی نے اجلاس کو واضع کیا کہ ہما را کا م اداروں کے ساتھ تعاون کر نا ہے انھیں مستحکم کر نا ہے ان کے کا مو ں میں مداخلت کر نا نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ کو لڈ چین ۔ویکسین اور میڈیسن کے میعار پر کسی بھی حال میں سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ بچوں کو مو ذی امراض سے بچانے کیلئے پو لیو کے ساتھ ساتھ روٹین امو نا ئیزیشن پر بھی خصو صی توجہ دی جا ئے ۔

انھو ں نے کہا کہ محکمہ پو لیس نے پو لیو مہما ت میں بھر پو ر تعاون کا مظاہرہ کیا ہے ۔تاہم اگر کسی مو قعہ پر کمی رہ گئی ہے تو اسے بھی دور کیا جا ئیگااور اس سلسلے میں تما م ڈپٹی کمشنر ز فعال کر دار ادا کرینگے ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز ۔محکمہ صحت اور متعلقین کے ساتھ پو لیو کے حوالے سے کمشنر آفس میں ہر ما ہ اجلا س کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔جس میں پو لیو کے حوالے سے مو جو دہ صورتحال کا جا ئیزہ ۔حکمت عملی اور فیصلے کیے جا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :