مہمند ایجنسی، ایجنسی ہیڈ کوارٹر غلنئی ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح

جمعہ 17 اکتوبر 2014 17:25

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) مہمند ایجنسی، ایجنسی ہیڈ کوارٹر غلنئی ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم 90920 بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے۔ 24 اکتوبر کو ورلڈپولیو ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ پولیو ورکرز کے تمام مشکلات کو مد نظر رکھ کر دور کیا جائیگا۔ سیکورٹی پلان پر میٹنگ ۔

3 سالوں میں مہمند ایجنسی میں پولیو کیس سامنے نہ آنے پر ورکروں کو خراج تحسین۔ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے نہ رہ سکیں گا۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند خوشحال خان نے غلنئی ہسپتال میں باقاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں ۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کے دوران اے پی ایز ذیشان عبدا للہ عبد اللہ ، محمد نعیم خان، عارف یوسفزئی ، ایجنسی سرجن نیاز محمد، ایم ایس محمد ریاض کے علاوہ دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے کہا کہ ایجنسی بھر میں پانچ سال سے کم90920 بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے۔ جس کیلئے 361 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو آگاہی کیلئے 24 اکتوبر کو ورلڈپولیو ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی اور پولیو ورکرز کی بہترین کارکردگی ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ایجنسی بھر میں پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ورکروں کو درپیش تمام تر مشکلات کے حل کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی۔ ان کے بقایا جات بھی جلد از جلد ادا کئے جائینگے۔ انہوں نے سیکورٹی پلان ترتیب دینے پر بھی میٹنگ کیا ہے۔ اور حکم دیا ہے کہ تمام اعلیٰ حکام ورکرز کا منیٹرینگ اور اُن کی دیکھ بال بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :