اسپین: چار مبینہ ایبولا مثاثرین میں سے دو میں یہ وائرس نہیں پایا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 17:48

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)یورپی ملک اسپین میں مہلک ایبولا وائرس کے چار میں سے دو مبینہ متاثرین میں اس وائرس کے آثار نہیں پائے گئے ہیں۔ میڈرڈ حکام کے مطابق ہسپتال میں داخل ان چاروں مثاثرین کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے دو میں اس وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسپین کی ایبولا کی نگران کمیٹی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کو ایئر فرانس طیارے کے ذریعے میڈرڈ ایئر پورٹ پر ایک الگ تھلگ مقام پر رکھا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص وہ ہے جو اْسی ایمبولینس میں سوار تھا جس میں ہسپانوی نرس ٹیریسا رومیرو کو 6 اکتوبر کو ایبولا وائرس کا شکار ہونے کے سبب ہسپتال پہنچایا تھا۔

ان دونوں افراد کو بْخار ہو گیا تھا جس کے سبب شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں بھی ایبولا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان کے اب تک کیے جانے والے طبی معائنوں سے ان میں ایبولا وائرس کی موجودگی ظاہر نہیں ہوئی ہے اب ان کا مزید ٹیسٹ 72 گھنٹے بعد کیا جائے گا۔