وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں مختلف وارڈز میں 102 سے زائد پنکھے خراب، انتظامیہ خاموش تماشائی وزارت کیڈ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے دو کروڈسے زائد رقم بھی فراہم کر چکی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں مختلف وارڈز میں 102 سے زائد پنکھے خراب جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی وزارت کیڈ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے دو کروڑ سے زائد رقم بھی فراہم کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پمزمیں اس وقت 102 سے زائد پنکھے کے سٹارٹرز خراب ہیں جس کی وجہ سے وہ بغیر دھکے کے سٹارٹ نہیں ہوتے جبکہ ایک سٹارٹر کی قیمت مارکیٹ میں 40 روپے ہے لیکن پمز انتظامیہ کے پاس ان پنکھوں کے سٹارٹر تبدیل کرنے کیلئے وقت کی کمی ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز کو مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے پہلے ہی سے دو کروڑ سے زائد رقم جاری کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :