ایبولا وائرس ،امریکی محکمہ صحت کا مریض کی نگہداشت میں غلطی کا اعتراف

جمعہ 17 اکتوبر 2014 21:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)امریکی محکمہ صحت نے ایبولا سے متاثر مریض کی نگہداشت میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ امریکا میں ایبولا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ نگہداشت میں غلطی کے باعث متاثرہ شخص کی موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق طبی عملے کو ایبولا کے علاج اور وائرس سے بچاوٴ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کے متعلق کوئی تربیت نہیں امریکی محکمہ صحت نے ایبولا سے متاثر مریض کی نگہداشت میں غلطی کا اعتراف کرلیا تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ امریکا میں ایبولا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ نگہداشت میں غلطی کے باعث متاثرہ شخص کی موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق طبی عملے کو ایبولا کے علاج اور وائرس سے بچاوٴ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کے متعلق کوئی تربیت نہیں ملی تھی اس لیے بروقت علاج اور تشخیص میں کوتاہی ہوئی تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ یہ وائرس امریکی عوام کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں بنے گا۔