پاکستان میں 80فیصد پولیو کیسز موجود ہیں ، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 17 اکتوبر 2014 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے اور ملک میں ابھی بھی پولیو کے 80فیصد کیسز موجود ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے ہدف کے حصول میں سب سے بڑا واحد خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 206 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بچوں تک پولیو ویکسنیشن کی رسائی میں ناکامی مہم پر پابندی اور پولیو ورکرز کو مارنے کے باعث اس مہم کو کامیاب بنانے میں ناکامی ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان اور انتہا پسندوں کی جانب سے پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے باعث ملک میں پولیو کا خاتمہ مشکل ترین ہدف نظر آرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :