پاکستان نرسنگ فیڈریشن کا نرسنگ کے تعلیمی نصاب میں ڈینگی کا مضمون شامل کرنے کی تجویز کی بھرپور تائید

جمعہ 17 اکتوبر 2014 22:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) پاکستان نرسنگ فیڈریشن کی صدر علمیہ مغل جنرل سیکرٹری کوثر پروین اور سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب عشرت اسحق نے پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی طرف سے نرسنگ کے تعلیمی نصاب میں ڈینگی کو بطور مضمون شامل کرنے کی تجویز کی بھرپور تائید کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پاکستان نرسنگ فیڈریشن کی عہدیداران اور عشرت اسحق نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ مرض جس ملک میں پھیلا وہاں اس نے مستقل پنجے گاڑ لیے اور متاثرہ ملکوں کی حکومتوں کو اس موذی سے بچاوٴ کے لیے مستقل بنیادوں پر ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں جن کا تعلق تعلیمی نصاب، طبی قوانین، سماجی زندگی اور میڈیا پر شعور کی بیداری مہم سے تھا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر انجم حبیب وہر ہ کی تجویز پر عملدرآمد سے ڈینگی کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کو بہتر تربیت اور عملی اقدامات کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :