”مسافر شب کو اٹھتا ہے۔۔۔۔جو جانا دور ہوتا ہے“،

انسداد ڈینگی کیلئے مشنری جذبے سے کام کیا جائے :شہبازشریف

جمعہ 17 اکتوبر 2014 23:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے انسداد ڈینگی اور ابیولا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس کے دوران عوامی نمائندوں ،متعلقہ افسران اور ضلعی انتظامیہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں،لہٰذا ایک مشنری جذبے کے تحت کام کیا جائے اورعوام کو موذی مرض سے بچانے کیلئے شبانہ روز محنت کریں۔

(جاری ہے)

اگر آپ عوام کی خدمت میں کمربستہ ہوجائیں اوراپنا آرام دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردیں تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کی مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کو ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یہ شعر بھی پڑھا۔”مسافر شب کو اٹھتا ہے…جو جانا دور ہوتا ہے“

متعلقہ عنوان :