پرو میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشقیں، 35 افراد پر مشتمل طبی عملے نے اس مشق میں حصہ لیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:56

پرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)پرو میں ایبولا سے بچنے کے لئے مشقیں کی گئیں۔ایبولا کا جان لیوا وائرس ،افریقی ممالک میں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

پرو کی حکومت کی جانب سے کی گئی ایبولا سے بچنے کی مشقوں میں ،ایبولا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کئے گئے۔پرو کے وزارت صحت کے وزیر مشقوں کی نگرانی کر رہے تھے، جب کہ 35 افراد پر مشتمل طبی عملے نے اس مشق میں حصہ لیا۔پرو میں ایبولا کا کوئی مریض اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔