فیفا کا کیریبین میں صحت کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:03

پورٹوریکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اگلے تین سالوں میں کیریبین میں صحت کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پورٹوریکو میں فیفا کے نائب صدر اور کنفیڈریشن آف نارتھ،سینٹرل امریکن اینڈ کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کے صدر جیفری ویب کی زیر صدارت فیفا کے منتظمین کا اجلاس ہوا۔ جیفری ویب نے کہا کہ ہم کیریبین میں مارچ 2015پہلی علاقائی میٹنگ اور اس منصوبے کے عمل درآمد کے لیے پر امید ہیں۔اس منصوبے کا مقصد فیفا سے منسلک ممالک میں صحت کی آگاہی پہنچا دینا ہے۔