نرسنگ کی تعلیم کے نصاب میں ڈینگی کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) نرسنگ کی تعلیم کے نصاب میں ڈینگی کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے پاکستان بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اور ملک بھر میں پھیلا ہوا ڈینگی وائرس آہستہ آہستہ مستقل پنجے گاڑھ رہا ہے اور اس سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے حکومت نے اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادی پر ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکے اس سلسلہ میں حکومت نے نرسنگ کے تعلیمی نصاب میں ڈینگی مضمون کو شامل کرنے کے علاوہ تمام مڈل‘ ہائی سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لیکر بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے مضامین پر لیکچر دینے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :