انسداد ڈینگی کیلئے انتظامیہ اور سرکاری محکمے سرتوڑ کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء ) پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ راولپنڈی میں ان ڈور اور آوٹ ڈور لاروا تلفی اور شدید متاثرہ علاقوں میں ماہرین کی رائے کے مطابق کارپٹ فوگنگ سمیت ہسپتالوں میں لائے جانے والے ڈینگی کے مریضوں کے کیس رسپانس کو چوبیس گھنٹے کے دوران یقینی بنانے کے لئے اقدامات مذید تیز کئے جائیں تاکہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کی کوششوں کو حقیقی معنوں میں کامیاب کیا جاسکے۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ڈینگی کے بارے میں تشویش کے مطابق ماہ رواں اور نومبر کے دوران بھی لاروا کی تشخیص پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے تاکہ وہ انسداد ڈینگی کارکردگی کو مربوط بنائیں اور ان علاقوں پر فوکس کریں جہاں سے ڈینگی کے کنفرم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں شریک کمشنر راولپنڈی زاہد سعید ، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ، اراکین قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا، طاہرہ اورنگزیب، سیما جیلانی، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں سردار محمد نسیم ،ڈاکٹر جمال ناصر ، ملک شکیل اعوان، مرزا منصور بیگ، راحت مسعود قدوسی، اراکین پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان ، تحسین فواد، لبنی ریحان، ثوبیہ ستی نے ڈینگی کے حوالے سے مجموعی صورت حال اور متعلقہ علاقوں میں لاروا کی برآمدگی کے حوالے سے اہم امور کی نشاندہی کی ۔

اجلاس میں سرکاری محکموں کے افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اپنی اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ راولپنڈی کی انتظامیہ اور سرکاری محکمے ڈینگی پر قابو پانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور ان اقدامات کی بدولت اب تک راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اگر یہ مسلسل یہ کاوشیں جاری نہ رکھی جاتیں تو ڈینگی مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اپنے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ڈینگی سے ہر ممکن بچاو ممکن ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے راولپنڈی کے ہسپتالوں کے ڈینگی مریضوں کے پرائمری و سکینڈری ٹیسٹ مفت کرنے کے لئے ان کے جذبے اور کوششوں کو سراہا ۔ملک شکیل اعوان نے گوالمنڈی اور ڈی اے وی کالج کلج پر ڈینگی کیسز کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اسفن یار بھنڈارا نے کہاکہ ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی ہسٹری پر نظر رکھی جائے تاکہ ان علاقوں کی نشاندہی ہوسکے جہاں ڈینگی لاروا کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہاکہ راولپنڈی کی جن یونین کونسلوں میں ڈینگی کے زیادہ مریض ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں ان پر زیادہ توجہ دی جائے رہی ہے اور تمام سرکاری محکمے اورادارے بھی اس سلسلے میں باہمی رابطے سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ڈینگی کنٹرول کے مائیکرو پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں روزانہ اجلاس میں تمام اارں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔ اجلاس میں ڈینگی کنٹرول پروگرام میں شریک افراد کی انفرادی اور اداروں کی اجتماعی کارکردگی ا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :