سیلاب سے متاثرہ ادویات کی فروخت ایک ناقابل معافی جرم ہے ‘ڈاکٹر نثار الحسن

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کشمیر (ڈی اے کے) نے سیلاب سے متاثرہ ادویات کی سرینگر میں فروخت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ادویات کی فروخت ایک ناقابل معافی جرم ہے کیونکہ ان ادویات سے قیمتی انسانی جانوں کی سخت خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سرینگر میں بعض میڈیکل سٹور ایک ایسے وقت میں اس غیر قانونی کام میں مصروف ہیں جب تمام کشمیر حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ انتہائی افسردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :