ڈی سی او محمد عثمان کا پولیو ٹریننگ کے حوالے سے سمن آباد ڈسپنسری کا دورہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پولیو ٹریننگ کے حوالے سے سمن آباد ڈسپنسری کا دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او (ہیلتھ)، ٹی ایم او سمن آباد، اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پولیو ورکرز کو دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پو لیو ٹریننگ میں حصہ لینے والے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو قطرے نہ پلانے والے والدین کے ساتھ جھگڑا نہ کیا جائے اوران میں پو لیو کے حوالے سے شعور پیداکیا جائے کہ پو لیو ایک مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے آپ کا بچہ اپاہج ہو سکتا ہے اس لیے اپنے پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے ضرور پلا ئیں ۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے پو لیو کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر سے شہر کی74یونین کو نسلز میں پو لیو مہم شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ورکرز کو پولیو کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :