ایل ایچ ڈبلیوز کی مستقلی کے آرڈرز روکنا ذیادتی ہے، مستقل نہیں کیاگیا توپولیومہم کا بائیکاٹ کریں گے/ہیلتھ ورکرز

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)نیشنل پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزنے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیرصحت اوردیگرحکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاہے۔کہ سال 2002ء میں نیشنل پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والی 95لیڈی ہیلتھ ورکروں کی مستقلی کے آرڈرزروکناسراسرناانصافی اورظلم ہے۔جنہوں نے گزشتہ تیرہ سالوں کے دوران پولیوجیسی خطرناک اورمشکل ٹاسک کے علاوہ ہرمشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی ہے۔

لیکن باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویوکے زریعے بھرتی ہونے والی ضلع ژوب کی 95لیڈی ہیلتھ ورکرزکی مستقلی کے آرڈرزروک دیے گئے ہیں۔اورمحض عمرکی حدکوجوازبناکران کے ساتھ سراسرذیادتی اورناانصافی کی گئی ہے۔جس سے سوکے قریب خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اوریہ ان کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکرزنے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ اوردوسرے متعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے۔

کہ خواتین ہیلتھ ورکروں کے معاشی مسائل اوران گنت مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ان کی مستقلی کے آرڈرزفوری طورجاری کیے جائیں۔تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔بصورت دیگر انسدادپولیومہم کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا۔جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی وزارت صحت پر عائد ہوگی۔