ایبولا وائرس،سفری پابندیوں سے حالات خراب ہوں گے، صدر اوباما

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام کو ایبولا وائرس کی وجہ سے بدحواسی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ باراک اوباما نے یہ مطالبہ بھی مسترد کر دیا کہ ایبولا کی وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ مغربی افریقی ملکوں سے مسافروں کی امریکا آمد پر پابندی لگا دی جائے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سفری پابندیوں سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

امریکی ارکان کانگریس نے صدر اوباما سے اسی ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ لائبیریا، سیرا لیون اور گنی سے آنے والے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ اب تک قریب ساڑھے چار ہزار افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایبولا وائرس نے انہی تین ملکوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔