پیپلز پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،پیپلز پارٹی رہنماء
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء ) پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی ، خانزادہ خان،اخونزادہ چٹان ، زمرد خان اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ، ہمارے لئے آج فخر کا مقام ہے کہ ہم بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں۔ مزارقائد پر سانحہ18اکتوبر کے شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ، خانزادہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں دھاندلی کا شور مچا رکھا ہے میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اگر ملک میں دوبارہ الیکشن کے دوران اتنی سیٹیں جیت لیں تو میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں ۔
اس موقع پر زمرد خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے دشمنوں کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ہیں وہ جان دے دیں گی لیکن اس ملک کی آزادی اور اس کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گی ، آج اس ملک میں آزادی محترمہ کے خون کی وجہ سے ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ملک دشمن جان لیں محترمہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو ان کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔
قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی لیڈر نہیں لوٹا ہے۔ پی ٹی آئی کا نام پاکستان تحریک لوٹا (پی ٹی ایل ) رکھ دینا چاہئے کیونکہ انہیں مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے کی عادت ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ 18 اکتوبر پیپلز پارٹی کیلئے شام غریباں ہوگئی ، ان ماؤں کو سلام جنہوں نے اپنے لخت جگر قربان کئے ، ہر ماں اس دور میں اپنے بیٹے جاں نثاران بے نظیر میں شامل کرنا چاہتی تھی، اس ملک کو کس قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے ،اس ملک کی بقا کی جنگ پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے ، کیونکہ محترمہپ کی پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، انہوں نے ملک کو ایک زنجیر میں باندھ رکھا ہے ، آج زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر حب الوطنی کا ثبوت دیا ، میں ان فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو وزیرستان میں شہید ہو رہے ہیں، ہر اس پارٹی کارکن کو جو اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، میں بلال بھٹو اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس کیلئے قربانیاں دیں ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ دنیا ہمارے لیڈرز کو آزما چکی ہے، ہم نے کبھی جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ، ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ہم نے غریب خواتین کسانوں زمین دی ، ان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دی ، ان کو روزگار دیا ، ہم نے ہر دور میں جمہوریت کی حکمرانی کی بات کی اور کسی آمر کو سپورٹ نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.