اقوام متحدہ اگلے ماہ تک مغربی افریقہ میں ایبولا کے مریضوں کیلئے چار ہزار بستر مہیا کرنے کے منصوبے پر قائم ہے خصوصی نمائندہ

اتوار 19 اکتوبر 2014 13:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) اقوام متحدہ نے مغربی افریقہ میں ایبولا کے خلاف کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کے کوئی خاص اثرات نہیں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس ایف نامی تنظیم کے الزام کے جواب میں ایبولا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ نبارو نے برطانوی میڈیا کو بتایا اقوام متحدہ اگلے ماہ تک مغربی افریقہ میں ایبولا کے مریضوں کیلئے چار ہزار بستر مہیا کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم ہے۔ خصوصی نمائندے کے مطابق اگست کے آخر تک صرف تین سو بستر دستیاب تھے لیکن نومبر کے آغاز تک یہ تعداد چار ہزار ہو جائے گی۔دوسری جانب ایم ایس ایف کے رابطہ کار کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس ابھی تک قابو سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :