بھمبر‘ کروڑوں روپے آمدن دینے والا دربار بابا شادی شہید عوم کے لئے بیماریوں کا گڑھ بن گیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 13:31

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) کروڑوں روپے آمدن دینے والا دربار بابا شادی شہید عوم کے لئے بیماریوں کا گڑھ بن گیا ، ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ، شدید تعفن سے سانس لینا محال ، عقیدت کے مارے لوگ نہ بولنے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کو سالانہ کروڑوں روپے آمدن دینے والا ضلع بھمبر کا مشہور دربار بابا شادی شہید جہاں نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پنجاب کے شہروں ، گجرات ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، کھاریاں اور جہل سمیت لاہور تک سے لوگ عقیدت کے مارے آتے ہیں اور اپنے ساتھ دربار پر چڑھانے کے لئے جانور بھی لاتے ہیں دربار جو محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول ہے جہاں کئی افراد پر مشتمل عملہ باقاعدہ تعینات ہے لیکن انتظامیہ کی نااہلی ،سستی ، انتہائی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے اس وقت دربار گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ پھیلا دکھائی دیتا ہے جبکہ گندگی کی وجہ سے دربار پر شدید تعفن پھیلا ہے جس کی وجہ سے سانس لینا محال ہے صفائی کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں بیماریوں کے پھیلنے کا زبردست اندیشہ ہے شدید تعفن جسکا ایک عام آدمی اندازہ بھی نہیں کر سکتا دربار پر پہنچ کر پریشان ہو جاتا ہے اکثر لوگوں نے بتایا کہ ہم عقیدت کے مارے یہاں آتو جاتے ہیں لیکن یہاں وقت گزارنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے دربار انتظامیہ شاید اپنے دفاتروں کے علاوہ باقی حصے کو دربار میں شامل تصور ہی نہیں کرتی ہم مسلام ہیں اور ویسے بھی یہاں ضرورت سے زیادہ صفائی ہونے چاہئے انہوں نے وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے چانک چھاپہ مار کر چیک کریں اور عوام کو مذید بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :