راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں دستاویزی فلم دکھائی گئی

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک معلوماتی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں ڈینگی سے احتیاط، بچاو اورعلاج کے بارے میں تفصیلی بتایا گیاتھا۔دستاویزی فلم کوچھ سو سے زائدہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے دیکھا۔دستاویزی فلم کے بعدشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اورڈینگی سے بچاوکا واحدحل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کوواٹرکولر،کھلی ٹینکیوں اوردیگرکھلی جگہوں پرپانی جمع نہ ہونے دیں تواس موذی وائرس سے چھٹکارہ ممکن ہے۔وقاراحمدکاکہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہرشخص کا کردارنہایت اہم ہے۔اس کے علاوہ کونسل میں قائم معلوماتی کاونٹر پرہزاروں کی تعدادمیں معلوماتی لٹریچرتقسیم کیاگیا۔اس کے علاوہ آرٹس کونسل کی مکمل صفائی کی گئی جس میں تمام عملے نے بھرپورطریقے سے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :