صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے‘محمد زبیر یوسف بٹ

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئرمین اور سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا ہے کہ صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے ، 22اکتوبر کو گورنمنٹ کامرس کالج لاہور میں کھیلی جانے والی دوسری نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ سے صحت مند انہ سردرمیوں کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن انٹر نیشنل معیار کی سہولیات فرام کرکے بین الاقوامی مقابلوں کے لئے گروم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند قوم ہی ترقی کی ضامن ہو تی ہے لہذا حکومت کھیلوں بالخصوص کھیل کے میدان میں خواتین کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ صحت مند ماں ہی صحت مند قوم دے سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینا پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیر مین ریاض الدین شیخ ، صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور سیکرٹری جنرل خضر حیات سمیت دیگر عہدیداروں کا مشن ہے نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کا انعقاد اس مشن کی تکمیل میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔