محض اجلاسوں میں ڈینگی کو زیر بحث لاکر اس کا تدارک ممکن نہیں، مئوثراقدامات اٹھانے چاہئیں‘ صائمہ شبیر

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے صوبہ میں ایک بار پھر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے اور ایک مریض کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ڈینگی پر قابو کرنے کیلئے مئوثراقدامات اٹھانے چاہئیں، محض اجلاسوں میں ڈینگی کو زیر بحث لاکر اس کا تدارک ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ساڑھے چار سو سے زیادہ شہری ڈینگی سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس بیماری سے متاثرہ افراد یا مریضوں کی تعداد میں روزانہ درجنوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال کے دوران ڈینگی کیخلاف مہم سرد مہری کا شکار رہی جبکہ حکومتی ادارے بھی غفلت کی نیند سوتے رہے جس کے باعث ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے الخدمت خواتین ٹرسٹ نے بھی جامع پالیسی مرتب کی ہے تاکہ عوام کو ڈینگی سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کرنے سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے ڈینگی سے ہلاک ہونیوالے مریض کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :