ژوب،اسلام یار میں پینے کے پانی کی قلت ، زہریلے پانی سے مختلف بیماریاں پیداہونے کا خدشہ

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:28

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) ژوب کے علاقے محلہ اسلام یار میں پینے کا پانی کی قلت کے ساتھ نلکوں میں زہریلا پانی آنے سے مختلف بیماریاں پیداہونے کا خدشہ علاقے کے عوام نے اس بارے میں نوٹس لینے کے مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ژوب کے اہم علاقہ محلہ اسلام یار میں عید سے قبل پینے کی پانی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افسران نے مختلف بہانے بنا کر پینے کی پانی کا قلت پیدا کیا جبکہ دوسری جانب 24گھنٹوں میں ایک گھنٹہ پانی چھوڑ تی ہے تو اس میں زہریلا پانی آرہا ہے جس کی بدبو سرعام لوگ محسوس کرتے ہیں زہریلا پانی آنے کے بعد علاقے میں مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس بارے میں ماہرین کی ایک ٹیم نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور پانی لیبارٹری سے چیک کرنے کی بھی اقدامات کئے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ اور واسا نے کوئی اقدامات نہیں کئے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور کارروائی تاکہ مزید آنے والے وقت میں عوام کو پینے کی پانی میسر ہونے کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ٹل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :