غریب، نادار مریض بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور

پیر 20 اکتوبر 2014 22:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں ادویات کے فقدان کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔غریب، نادار مریض بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مسائل سے آنکھیں بند کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کے آبائی حلقہ میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے شعبہ ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو ادویات کے فقدان کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اُنہیں بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنی پڑتی ہی۔شہر بھر کی عوامی، سماجی تنظیموں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع حافظ آباد کے اکلوتے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں ادویات کو یقینی بنایا جائے اور تشویشناک حالت میںآ نے والے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تمام تر سہولتیں فراہم کیے جانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :