نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات نایاب، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 20 اکتوبر 2014 22:57

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء )نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات کی نایابی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ڈی ایم اس کے مطابق ادیات کی سپلائی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ادویات اور انجیکشن سٹور میں نہیں ہیں۔مریضوں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک کا آبائی علاقہ ہونے کے باوجود ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں مریض رل رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں کام کرنے والی ایک نرس کے مطابق حادثات میں جان نچانے کے لیے ٹی ٹی،Nalbin اور Risek40 انجیکشن ایمرجنسی میں ہونا ناگزیر ہیں مگر کافی عرصہ سے عام عوام بازار سے یہ انجیکشن خریدنے پر مجبور ہیں۔ لیبر روم میں حاملہ خواتین گھبیرمسائل سے دوچار ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں زچگی کیسوں کی حیران کن تعداد میں کمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال حکومتی نعروں اور دعوع کے وجود ضلع کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ایمرجنسی میں جان نچانی کی ادویات انجیکشن ناپید ہوگئے جس کی وجہ سے عوام اور ہسپتال میں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتال آنے والے آسی فیصد ایمرجنسی میں مریض باہر بازار سے ادویات لینے پر مجبور ہیں۔

ہمارے نمائندے نے ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ڈی ایم اس سے معلوم کیا کہ حادثات میں جان نچانے کے لیے ٹی ٹی،Nalbin اور Risek40 انجیکشن ایمرجنسی میں ہونا ناگزیر ہیں مگر کافی عرصہ سے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کی ایمرجنسی میں موجود نہیں لوگ باہر بازار سے لینے پر مجبور ہیں تو انہوں نے کہا کہ سپلائی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے یہ شارٹ ایج آئی ہوئی ہے۔

ہسپتال میں موجود پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہر دوسرے مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ایمرجنسی ڈاکٹرز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیتے ہیں۔ہسپتال میں لیبر روم کی حالت انتہائی ڈگر گو ہیں۔ لیبر روم میں حاملہ خواتین گھبیرمسائل سے دوچار ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں زچگی کیسوں کی حیران کن تعداد میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔