دو سال قبل نو زائدہ بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بہانے اغو اء کر نے والی خا تون اسکی ساتھی اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچہ کو بھی با زیا ب کر الیا گیا، ایس پی راول ڈ ویژ ن

پیر 20 اکتوبر 2014 00:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)دو سال قبل نو زائدہ بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بہانے اغو اء کر نے والی خا تون اسکی ساتھی اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچہ کو بھی با زیا ب کر الیا گیا ایس پی راول ڈ ویژ ن کر امت اللہ ملک نے پر یس کا نفر نس کے دوران بتا یا کہ 10.09.12کو مہربان حسین ولد محمدیعقوب سکنہ کنوحہ تحصیل کلرسیداں راولپنڈی نے وارث خا ن پو لیس کو درخواست پیش کی کہ وہ کلرسیداں کا رہائشی ہے اور مستری کا کام کرتا ہے 09.09.12کو اپنی بیوی اقصیٰ بی بی کو ڈیلیوری کیلئے گائنی وارڈ (بے نظیر بھٹو ہسپتال) داخل کروایا جسکی ڈیلیوری رات 3:00بجے ہوئی اور بیٹا پیدا ہوا۔

بیوی کو پوسٹ میٹل وارڈ بیڈ نمبر13پر شفٹ کیا گیا3:30 دن بیوی کے پاس بچہ موجود تھا جبکہ میری والدہ ساتھ والے بیڈ پر سو گئیں کہ اسی دوران ایک نوجوان عورت جسکی عمر تقریباً29/30سال کے قریب تھی بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بہانے میری بیوی کے پاس سے اُٹھا کر لے گئی جو کافی دیر تک وہ عورت واپس نہ آئی اور غا ئب ہو گئی تھانہ وارث خان پو لیس نے مقد مہ در ج کیا لیکن بچے کی بازیابی نہ ہوسکی کم سن بچے کی بازیابی کیلئے ایس پی راول ڈویثرن کرامت اللہ ملک کی سربراہی میں ٹیم کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیاگیا۔

(جاری ہے)

جس نے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے دو سال بعد بچے کو بازیاب کروایااور بچے کے اغواء میں ملوث ملزمان۱۔شکیلہ زوجہ محمد شکیل سکنہ کریکی ڈاکخانہ لنگڑیال تحصیل و ضلع ایبٹ آباد۲۔سفارش خان ولد عارب خان سکنہ گلی نمبر6گرجاروڈ چک جلال دین راولپنڈی ۳۔شمسہ کنول دختر شوکت علی قوم راجپوت سکنہ جلال پور شریف ضلع جہلم کو گرفتار کیا اور اغواء شدہ بچہ برآمد کرکے حوالے والدین کیا۔