سیر الیون میں اقوام متحدہ کے عملہ کا ایک اور ملازم ایبولا وائرس سے ہلاک

منگل 21 اکتوبر 2014 11:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) سیر الیون میں اقوام متحدہ کے عملہ کا ایک اور ملازم ایبولا وائرس سے ہلاک ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ عملے کا رکن رواں ہفتے کے آخر میں سیرالیون میں وبائی وائرس ایبولا کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ اس کی بیوی کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے عملے کا یہ تیسرا ملازم ہے جو ایبولا وائرس سے متاثر ہوکر موت کی آغوش میں چلا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :