لاہور ہائیکورٹ نے ڈرگ ایکٹ نظر انداز کر کے ہومیو پیتھک ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔

منگل 21 اکتوبر 2014 12:28

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شای نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈرگ انسپکٹروں نے انکی فیکٹریوں پر قانون کے برعکس چھاپے مارئے اور انہیں کسی قانونی جواز کے برعکس سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت ڈرگ انسپکٹر صرف ایلوپیتھی فیکٹریوں پر چھاپے مار سکتے ہیں۔وفاقی ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیاڈرگ اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت ڈرگ انسپکٹروں کے اختیارات میں اضافہ کر تے ہوئے انکا دائرہ اختیار بڑھا دیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :