باجوڑ ایجنسی ، کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پولیو ورکرز سنگین دھمکیاں دی گئیں

منگل 21 اکتوبر 2014 19:12

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے تحصیل خار میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پولیو ورکرز سنگین دھمکیاں دی گئیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل خار میں کالعدم تحریک طالبان نے پمفلٹ تقسیم کیے ہیں جن میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کو سنگین نتائنج کی دھمکیاں دی گئی ہیں طالبان نے دھمکی دی کہ پولیو مہم اسلامی نظام کے خلاف ہے، لہٰذا جو بھی اس مہم کا حصہ بنے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثر ہونے بچوں کی تعداد 209 تک جاپہنچی ۔ ادھر خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف” آپریشن خیبر ون“ کے بعد مختلف قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے متاثرین کو مسائل کا سامنا ہے۔ ا?پریشن خیبر ون کے بعد خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے خاندانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے متاثرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نہ تو کوئی کیمپ قائم کیا گیا ہے اور نہ کوئی دوسرے انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :