سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت کے تحفظ کے آرڈیننس 2002ء پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا ، الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی اور سگریٹ کے اشتہارات کی بندش

جمعرات 31 مئی 2007 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2007ء) ملک کو سو فیصد تمباکو سے پاک ماحول بنانے کیلئے حکومت نے تمباکو نوشی سے متعلق آرڈیننس 2002ء پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام الیکٹرانک چینلز پر تمباکو نوشی اور سگریٹ سے متعلق اشتہارات کی بندش کرنے ملک بھر میں تمباکو نوشی اور سگریٹ سے متعلق اشتہاری بورڈز کے سائنسز کو ایک مربع فٹ تک لگانے ، ٹی وی پر صبح تین بجے سے صبح چار بجے تک اشتہار نشر کئے جائیں گے ، جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کو ورلڈ نوٹوبیکو ڈے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت بیگم شہناز شیخ نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں تمباکو نوشی کی ممانعت پر سخت عملدرآمد کرنے کے باعث اردن ، ایران اور لبنان کے ساتھ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے جو کہ پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے ، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کینسر ، ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے ، وزیر مملکت نے کہا کہ سیاستدانوں، پالیسی بنانے والوں کے ساتھ ساتھ میڈیا اور عوام سے اپیل ہے کہ پاکستان کو سو فیصد تمباکو فری ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات ، ریلوے سٹیشن سٹاپ ، گاڑیوں میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ، انہیں قانون کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں کو سزائیں دلائیں اور صاف شفاف ہوا کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف صف آرا ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :