فیصل آباد ،غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کر نے پردولائسنس ہولڈر کمپنیوں کے مالکان کے خلا ف مقدمات درج

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کر نے پردولائسنس ہولڈر کمپنیوں کے مالکان کے خلا ف مقدمات درج ایک موقع پر ہی گرفتاراوردوسرافرار ہو گیااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء کے مطابق ضلعی ٹاسک فورس سب کمیٹی کی زیرنگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ڈاکٹر عامر رسول نے گوجرہ روڈ سمندری میں مارکیٹ زرعی ادویات کو چیک کیا اور وہاں مختلف دکانداروں کے اسٹورز سے زرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کرکے برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے جن میں سے ادویات کانمونہ غیر معیاری پایا گیاجس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے محمد ادریس (لائسنس ہولڈر) اورمحمد احسن(نمائندہ کمپنی)کے خلاف تھانہ سٹی سمندری میں مقدمہ درج کروایا اور ملزم محمد ادریس کوگرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا۔

متعلقہ عنوان :