مشرقی یوکرائن میں کلسٹر بم استعمال ہوئے، طبی ماہرین

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:40

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) مشرقی یوکرائن کے طبی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ وہاں جاری خانہ جنگی کے دوران کچھ افراد کلسٹر بموں کا نشانہ بنے ہیں۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے قبل ازیں روس نواز باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں ان مہلک بموں کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں مجموعی طور پر بارہ افراد کلسٹر بموں کا نشانہ بنے، جن میں سے چھ ہلاک ہو گئے۔

ان ہلاک شدگان میں ایک سوئس امدادی کارکن بھی شامل تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ بم کس نے استعمال کیے ہیں۔ باغی اور کیف حکومت ایسے الزامات کی تردید کرتے ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ قرار دیے جانے والے کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :