لاہور ہائیکورٹ نے ڈرگ ایکٹ نظر انداز کر کے ہومیو پیتھک ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی بندش کے خلاف دائر پٹیشن درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بناءپر نمٹا دی۔

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:48

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شای نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈرگ انسپکٹروں نے انکی فیکٹریوں پر قانون کے برعکس چھاپے مارئے اور انہیں کسی قانونی جواز کے برعکس سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت ڈرگ انسپکٹر صرف ایلوپیتھی فیکٹریوں پر چھاپے مار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈرگ اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت ڈرگ انسپکٹروں کے اختیارات میں اضافہ کر تے ہوئے انکا دائرہ اختیار بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہ اس ایکٹ کے تحت ہومیو ادویات کی تیاری،فروخت قانونی ضابطے کے خلاف نہیں کی جا سکتی۔درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔جس پرعدالت نے درخواست واپس لینے کی بناءپر نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :