انکم ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کیلئے آئرس نامی سسٹم کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:53

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)انکم ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کیلئے آئرس نامی سسٹم کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے انکم ٹیکس ای فائلنگ گوشواروں کیلئے تیار کیے گئے نئے سسٹم"آئرس" میں خامیاں ہونے سے تاحال ہزاروں بزنس مین اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء انکم ٹیکس گوشوارے فائل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اربوں روپے کے ریونیو حاصل نہ کر سکی۔

ایف بی آر نے رواں سال 2014 میں انکم ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کیلئے آئرس نامی سسٹم متعارف کرایا تھا لیکن نئے سسٹم آئرس کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،آئرس نامی سسٹم کی ناکامی کو دور کرنے میں ایف بی آرکی اعلیٰ قیادت کامیاب نہیں ہوسکی ہے اور بزنس کمیونٹی کے نئے سسٹم پر خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے سسٹم میں خامیوں کی وجہ سے ملک بھر کے بزنس مینوں کی بہت بڑی اکثریت اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

22 اکتوبر۔2014ء انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے قاصر ہے جبکہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء انکم ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی آخری تاریخ30اکتوبر ہے جس میں صرف9دن باقی رہ گئے ہیں۔بزنس کمیونٹی کا خیال ہے کہ ملک بھر میں جاری سیاسی بحران اور بالخصوص کراچی اور سندھ میں پی پی پی اور ایم کیوایم کے درمیان شروع ہونے والی نئے اختلافات سے بزنس کمیونٹی کو انکم ٹیکس گوشوارے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء جمع کرانے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔