ڈیرہ اسماعیل خان،مقامی شوگرملوں نے تنخواہوں کی مد میں غریب مزدوروں کااستحصال روزکامعمول بنالیا۔

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:48

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) مقامی شوگرملوں نے تنخواہوں کی مد میں غریب مزدوروں کااستحصال روزکامعمول بنالیا۔خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پندرہ ہزارروپے اوروفاقی حکومت کی طرف سے بارہ ہزارروپے مقررکرنے کے دعوے ہوامیں تیرثابت ہوئے۔شوگرملزملازمین کاارباب اختیارسے اصلاح احوال کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم میرن شوگرملز‘چشمہ شوگرملزون اورٹوجبکہ المعزشوگرملزکی انتظامیہ نے غریب ملازمین کااستحصال روزکامعمول بنالیاہے۔غریب ملازمین کی تنخواہ صرف دس ہزارروپے ہے جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پندرہ ہزارروپے کرنے جبکہ وفاقی حکومت نے کم سے کم تنخواہ بارہ ہزارروپے مقررکرنے کے اعلانات کررکھے ہیں۔غریب ملازمین نے ملزانتظامیہ کی طرف سے کم تنخواہوں پرسخت احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورخیبرپختونخواہ حکومت سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :