ڈینگی مچھرکے بارے آگاہی پروگرام معاشرے کے ہرشہری کافرض ہے اساتذہ اور والدین اس کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:52

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال فریحہ تحسین نے کہاہے کہ ڈینگی مچھرکے بارے آگاہی پروگرام معاشرے کے ہرشہری کافرض ہے اساتذہ اور والدین اس کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلزسکول شاہیامیں والدین،اساتذہ اورطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیادیگرمقررین میں سکول ہیڈ مسٹریس کلثوم بی بی،رابعہ بصیراورراشدہ پروین شامل تھیں اسسٹنٹ کمشنر نے مزیدکہاکہ ہم سب کوملکر اس بیماری کوجڑسے اکھاڑنے کاعہدکرناہوگااوراس بات کاعزم کرناچاہئے کہ اپنے گردونواح کے ماحول کوصاف ستھرابنائیں گے اوراس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس مچھرسے نجات حاصل نہ کرلیں۔

(جاری ہے)

سکول کی ہیڈمسٹریس کلثوم بی بی نے کہاکہ کہ انہوں نے روزانہ کی بنیادپراسمبلی میں بچیوں کوڈینگی کے خطرات سے نبٹنے کیلئے آگاہی پروگرام کاسلسلہ ترتیب دے رکھاہے اورپورے گاؤں میں ایک ڈینگی آگاہی چارٹ بھی تقسیم کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ اس موذی مرض کے خاتمے میں مائیں اہم کرداراداکرسکتی ہیں بچیوں اوربچوں کوصبح اورشام کے اوقات میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنائے جائیں توانشاء اللہ ہم اس سے نجات پاسکیں گے۔