انسانی صحت کوبر قرار رکھنے میں فارمیسی کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے،ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی ، کلیہ فارمیسی کے تحت ”معاشرے میں فارماسسٹ کا کردار ” کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹرغزالہ حفیظ رضوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی صحت کوبر قرار رکھنے میں فارمیسی کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے ترقی یافتہ ملکوں میں فار میسی کی صنعت کو اہم مقام حاصل ہے ڈاکٹر او رفارماسسٹ کے تعاون سے مرض کی تشخیص اور اس تک صحیح دواکی فراہمی ممکن ہے۔

انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہ جبین نے کہا کہ صحت کے شعبے میں فارماسسٹ کا کر دار بہت اہم ہوتا ہے ۔ مریض کو غلط دواکی فرا ہمی موت کا سبب بن سکتی ہے۔پرو فیسر ڈاکٹر وقار الحق نے کہاجا معات کو با ہمی تعاون سے فا ر میسی کے شعبے کی بہتری اور تر قی کے لئے کا م کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس طر ح کے سیمینا رزسے اسا تذہ اور طلبا دونو ں کو اپنے شعبے میں مزیدسیکھنے کے مواقع حاصل ہو تے ہیں ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کے فارمیسی کے شعبے میں لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں لیکن ان میں سے زیا دہ تر شادی کے بعد ملازمت نہیں کر تی ہیں جسکے باعث فارماسسٹ کی صنعت کو ماہرین کی کمی کا سا منا ہے۔

فارماسسٹ ڈاکٹرمنیر انور نے کہا کہ پاکستا ن میں فارمیسی ایسو سی ایشن اور فارمیسی کونسل کا ادویا ت کی صنعت میں اہم کردار ہے ۔یہ فارمیسی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پروگرام میں ڈین فارمیسی بقائی یونیورسٹی ڈاکٹر شوکت محمود اورتمام صدورشعبہ جات کلیہ فارمیسی جامعہ اردو اورطلبا کی بڑی تعداد موجود تھی پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈ دی گئیں