سندھ میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مزید کا م کی ضرورت ہے،عبدالرحمن سانگی

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستا ن کے مرکزی نائب صدر عبد الرحمن سانگی اور مرکزی جنرل سیکریٹری ربن لنجار نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسے کسی صور ت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف نے طب کے شعبے کی ترقی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،صرف جلسے جلوسوں میں ہی نہیں ہر جگہ طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحت سے متعلق بیان دراصل عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستا ن کے مرکزی نائب صدر عبد الرحمن سانگی اور مرکزی جنرل سیکریٹری ربن لنجار نے 18اکتوبر کو مزار قائد پر ہونیوالے جلسہ کی کامیابی پر تما م پیرا میڈیکس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ کے دن پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے لگائے گئے طبی کیمپ میں ہزاروں عوام نے استفادہ کیا اورجلسہ گاہ سے ایک ایک فردکے جانے تک کیمپ میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکس کا موجود رہنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب صدرعبد الرحمن سانگی اور مرکزی جنرل سیکریٹری ربن لنجار نے مزید کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے مزید کا م کرنے کی ضرورت ہے، پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف شعبہ صحت کی کمزوریوں کی نشاندہی کے لئے ورکنگ پیپر تیار کر رہی ہے جس کے بعد اسے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھیجا جائیگا تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر کے صحت کا معیار بلند کیا جا سکے اور صوبے کی عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولت حاصل ہو سکے ۔،انہوں نے جلسہ گاہ کے طبی کیمپ میں شاندار اقدامات کرنے پرپیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ اور دیگر ذمہ داروں کو مبارکباد بھی پیش کی

متعلقہ عنوان :