اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کا اجلاس

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:27

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں تحصیل ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میں منعقدہوا۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اقبال ،ڈی او ماحولیات شیخ فہیم نسیم ، ایس ڈی او بلڈنگ محمد اسلم ‘ٹی او آر رانا محمد ادریس‘رورل ہیلتھ سینٹروں کے انچارجز ‘ہیلتھ انسپکٹرز ‘ریسکیو 1122، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، محکمہ زراعت اورتحصیل کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصوروردہ مشہود شورش نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خالی پلاٹس جہاں گندگی اور پانی کھڑا ہے ان کے مالکان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کروائیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سکولوں ، ہسپتالوں ، میرج ہالوں ، ٹائر شاپس ، قبرستانوں ، نرسریوں ، کباڑ خانوں ، کولڈ سٹوروں کو بھی روزانہ کی بنیا د پر چیک کریں اور اگر کہیں بھی ڈینگی افزائش کے امکانات موجود ہوں وہاں کے ذمہ داروں کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے اوراس میں کسی نے بھی غفلت یا سستی برتی تو اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔اجلاس میں حاضری کو بھی چیک کیا گیا اور غیر حاضر افسران اور ڈاکٹرز کیخلاف فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :