ضلعی سطح پر عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق /راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سیلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سیلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی وباپر قابو پانے کے لئے ہم نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔

عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر راشدہ یعقوب نے کہاکہ اپوزیشن کو حکومت کی کارکردگی کیوں نہیں آتی۔ عمران خان بھی رسوا ہو کر گھر چلے جائیں گے۔عمران خان کی تمام تر کوشش کے باوجودپاکستان کی ترقی کاسفر نہیں رکے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کا اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا منصوبہ جنوبی پنجاب میں لگایا جا رہا ہے اور ضلع بہاولپور میں پاکستان کا پہلا 100میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے سے جلد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اچھے معاشی تعلقات قائم ہیں تاہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔غیر ملکی کمپنیاں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔