پو لیو کے مزید پانچ کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 214تجاوز کرگئی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ملک میں پولیو کے مزید پانچ کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 214 سے تجاوز کر گئی ذرائع کے مطابق پانچ نئے کیسز میں سے دو کا تعلق صوبہ سندھ، دو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)، ایک کیسز صوبہ خیبر پختونخوا سے سامنے آیا۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میں پولیو کے یہ نئے کیسز سامنے آئے ‘ وہاں سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی مرتبہ انسدادِ پولیو مہم متاثر ہوئی ۔

جنوبی صوبہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے دو نئے کیسز میں ایک ضلع دادو، دوسرے کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن سے ہے۔قبائلی علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اب 45 کے لگ بھگ ہے چند روز قبل بھی فاٹا میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ پاکستان پولیو پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے اور دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے 80 فیصد پولیو کیسز کا ذمہ دار پاکستان ہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں پاکستان کو عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے ہدف کے حصول میں سب سے بڑا اور واحد خطرہ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور صورتحال کے پیشِ نظر رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں پر پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :