ڈینگی وائرس سے گھبرانے کی نہیں اس کو بھگانے کی ضرورت ہے ‘ ڈی سی او نارووال

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:30

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے گھبرانے کی نہیں اس کو بھگانے کی ضرورت ہے ،ہم سب کو ملک جل کر ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بھر پور اور مشترکہ کوششیں کرنا ہو نگی تاکہ صحت مند معاشرہ جنم لے سکے اس سلسلہ میں میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کے علاوہ مذہبی ،سیاسی و سماجی حلقوں اور خواتین کو بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔

ا نہوں نے یہ بات ڈینگی وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ ایڈیشنل کلکٹر طارق کریم ، ڈی او سی شاہد حسین ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زبیر چاولہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز چٹھہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر خالد جاوید،ٹی ایم او ملک عبدالستار غفار،ٹی ایم اے شکرگڑھ محمد ریاض گوندل کے علاوہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زبیر چاولہ نے ڈی سی او کو بتایا کہ حکو مت پنجا ب کی خصو صی ہدا یت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پورے زور شور جاری ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہیں تاکہ انسداد ڈینگی( ایس او پی ایس) کے تحت ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت میں یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے تدارک اور اس کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹری یونین کونسل کی مدد سے گاؤں گاؤں جا کر ڈینگی لاروا کی افزائش،اس کے خاتمے اورحفاظتی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ڈینگی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کر رہی ہے ۔ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے محکمہ صحت کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :