پشاور میں اتوار کوانسداد پولیو مہم کے موقع پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی ‘ ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم 26 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔پشاور میں 26 اکتوبر کو چلا ئی جا نے والی ایک روزہ خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیا دہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا ہے جن کیلئے چار ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پو لیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ۔

انسداد پولیو ٹیموں اور رضاکاروں کی حفاظت کیلئے چار ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں سربند اور بڈھ بیر میں بھی فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات رہے گی ۔بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن ، اسپتالوں اور پرہجوم مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے

متعلقہ عنوان :