بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تمام والدین کا فرض ہے، مصباح الحق

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تمام والدین کا فرض ہے، اس سے ملک میں موذی مرض کے خاتمے میں مدد مل سکے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت سپورٹس مین میں کھیل کے میدان میں اپنی زندگی سے خوب لطف اندوز ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ دنیا میں آنیوالے ہر بچے کا یہ حق ہے کہ وہ کھیل کود میں بھرپور طریقے سے حصہ لے اور اس سے لطف اندوز ہو، انہوں نے تمام والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو کے خطرناک اثرات کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے ان کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ وہ زندگی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے صرف تین ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو کا وجود ہے لہٰذا ہمیں اسے ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ہمارے بچے ملک کیلئے کارآمد ثابت ہوں اور وہ ملک اور اپنے لئے کچھ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :