پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا ۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 99فیصد ممالک میں پولیو کا جڑ سے خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ہر سال سب سے زیادہ تعداد میں بچے زندگی بھر کے کے لئے معذور ہوجاتے ہیں، ملک سے اس مرض کے خاتمے کے لئے عالمی برادی کے تعاون سے کی جانے والی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہر روز ملک میں اس وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آرہے ہیں، گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع ژوب کی 23ماہ کی بچی میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس اس مہلک مرض میں مبتلا کیسز کی تعداد 220ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس سب سے زیادہ پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 70ہے، اس کے علاوہ خیبرایجنسی میں 51، خیبر پختونخوا سے 45، کراچی میں 21، جنوبی وزیرستان میں 17، پشاور سے 15، بنوں سے 13اور بلوچستان سے 7کیسز سامنے آچکے ہیں، اس کے علاوہ مردان، لکی، مروت، ٹانک، بونیر، سانگھڑ، شیخوپورہ، بھکر، چکوال اور شیخوپورہ سے بھی اس مہلک وائرس میں مبتلا کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :